ابنا: گارڈین کے مطابق ایران پر پابندی لگانےوالے ملکوں کوخوش نہیں ہونا چاہیے کیونکہ پابندیوں سے اسلامی جمہوریہ ایران کو پہلے سے زیادہ استحکام حاصل ہوگا۔ اس اخبار نے لکھا ہےکہ انیس سو چودہ سے انیس سو نوے تک لگائي جانے والی پابندیوں کا جائزہ لیا گيا ہے جس سے معلوم ہوا ہے کہ صرف ایک تہائي پابندیاں کامیاب رہی ہیں۔ برطانوی اخبار نے لکھا ہےکہ پابندیوں کی بنا پر ایران عوام اپنی حکومت کی بڑھ چڑھ کر حمایت کریں گے اور ایران کی حکومت پر پابندیوں کےاثرات کے بارے میں اظہار نظر کرنا مشکل ہے۔ ادھر اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلمینٹ کی پرئي سائڈنگ کمیٹی کے رکن حسین سبحانی نیا نے کہا ہےکہ مغرب کی پابندیوں کا مقصد ملت ایران کو پرامن ایٹمی پروگرام سے دستبردار ہونے پر مجبور کرنا ہے۔ سبحانی نیا نے کہا کہ ملت ایران پر پابندیاں لگا کر مغرب اقتصادی بحران پیدا کرنے، عوام کو اسلامی حکومت سے ناراض کرنے اور پرامن ایٹمی پروگرام سے دستبردار ہونے پر مجبور کرنے کے اھداف حاصل کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سوچنا خوش فہمی ہوگي اگر ایران کے ایٹمی معاملے کے خاتمے سے سارے مسائل حل ہوجائيں گے کیونکہ مغرب ایران کو اپنے مفادات کے سامنے سب سے بڑی رکاوٹ سمجھتا ہے۔ یاد رہے اسلامی جمہوریہ ایران نے پابندیوں ہی کے سائے میں بڑی بڑی کامیابیاں حاصل ہیں۔
.....
/169